ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی ڈی آئی خان سید صدا حسین شاہ کو بہترین میونسپل سروسز دینے پر تعریفی اسناد اور شیلڈ سے نوازا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی ڈی آئی خان سید صدا حسین شاہ کو عید الاضحی، چودہ اگست، محرم الحرام، اور عید میلادالنبی (صلی اللہ علیہ وسلم) 2023 پر بہترین میونسپل سروسز دینے پر تعریفی اسناد اور شیلڈ سے نوازا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں میونسپل سروسز میں حالیہ بہتری اور ڈبلیو ایس ایس سی ڈی آئی خان میں جو مالی کرائسز تھے سید صدا حسین شاہ و ٹیم نے دن رات ایک کرکے ان مشکلات سے ڈبلیو ایس ایس سی کو نکالا جوکہ قابل ستائش ہے۔سی ای او کی قیادت میں ڈبلیو ایس ایس سی ڈی آئی خان نے شہر کی صفائی، سڑکوں کی صفائی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی میں نمایاں کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی ڈی آئی خان میں نئی جدید مشینری کی شنولیت بھی ہوئی جو کہ ڈی آئی خان کے لیے بہت بڑی کامیابی کا سہرا ہے، جس سے شہر کی صفائی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سی ای او سید صدا حسین شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی محنت کو سراہا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی ڈی آئی خان سید صدا حسین شاہ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ایک خوبصورت شہر ہے، اور ہم اسے مزید خوبصورت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت پیش پیش رہے گی۔